اسلام آباد(سی این پی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطاء ربانی کی عدالت نے خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم سینیٹ سیکرٹریٹ کے افسر رانا اظہر صدیق کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران وکیل نے کہاکہ درخواستگزار سینیٹ سیکرٹریٹ میں گریڈ 18 میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر خدمات سر انجام دے رہا ہے،رانا اظہر صدیق کا واقعے سے کوئی تعلق نہیں،بے گناہ پھنسایا جا رہا ہے،عدالت نے 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو جواب کیلئے نوٹس جاری کرکے سماعت31دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔