اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج سیداصغر علی کی عدالت نے خواجہ انور مجید وغیرہ کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے گنے کی سبسڈی میں مبینہ 346ملین کی خردبرد ریفرنس میں شریک ملزمان کی بریت درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران شریک ملزمان غلام مصطفی اور فرازاحمد کی طرف سے بریت درخواستیں دائر کردی گئیں جن پر عدالت نے جواب کیلئے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت7 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔