سی پی او فیصل آباد کامران عادل کی جڑانوالہ روڈ جلوی مارکیٹ آمد، انجمن تاجران جلوی مارکیٹ جڑانوالہ روڈسے ملاقات ۔

فیصل آباد (کرائم رپورٹر)سی پی او فیصل آباد کامران عادل کی جڑانوالہ روڈ جلوی مارکیٹ آمد، انجمن تاجران جلوی مارکیٹ جڑانوالہ روڈسے ملاقات ۔
تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد ڈی آئ جی کامران عادل کی جڑانوالہ روڈجلوی مارکیٹ آمدکےموقع پرچیف ٹریفک آفیسرفرحان اسلم ، ایس پی مدینہ ڈویژن سعدارشد ، اے ایس پی پیپلز کالونی فضل الرحمن، لیگی رہنماءعرفان منان صاحب، صدر انجمن تاجران پرویزاقبال کموکہ ودیگر تاجر ممبران بھی موجود تھے ۔ جنہوں نےسی پی اوفیصل آبادکا پروقار استقبال کیا اور پھولوں کےگلدستے پیش کیے ۔ انجمن تاجران جڑانوالہ روڈ کی جانب سے سی پی او فیصل آباد کو ناجائز تجاوزات کے خاتمے کےکامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کیاگیا۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے فیصل آباد پولیس بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکرناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئےبھر پورکردار ادا کر رہی ہے ۔سی پی او فیصل آباد نے تاجر تنظیم کا پولیس اور ٹریفک افسران کا ساتھ دینے پر ان کی خدمات کو سراہااور امید کی کہ وہ اس سلسلے میں ہمیشہ ہی متفقہ اقدامات کریں گے۔ سی پی او فیصل آباد کا کہنا تھاتجاوزات کی آڑ میں کیسی کو بھی روڈ کو بلاک کرنے اور ٹریفک میں خلل ڈانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی