فیصل آباد(کرائم رپورٹر) خرم سیف INV/Si معہ ہمراہی ملازمان زیر حراست ملزمان نواز، فیضان لیاقت بر ریمانڈ جسمانی کو مقدمہ نمبر821/ 25 بجرم392ت پ تھانہ منصور آبادبرآمدگی کے لیے جا رہے تھے۔80 مربع روڈ سے لنک کنال ویسٹ روڈ پہنچے تو 04 کس نامعلوم مسلح ملزمان02 عدد ہنڈا 125 بلا نمبری پر آئےاورسرکاری گاڑی پر فائرنگ شروع کر دی اور زیرحراست ملزمان کو چھڑوا لیا اطلاع پرایس ایچ او منصورآباد سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اورملزمان کا تعاقب شروع کر دیا۔سوک سنٹر کے قریب ملزمان نے پولیس پارٹی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی۔حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی گئی۔
کراس فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔
کچھ دیرکے بعد فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر محتاط انداز میں دیکھا تو ملزمان نواز اور فیضان مضروبی حالت میں پڑے تھےجو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مضروب ہوئے ۔جبکہ انکے ساتھی ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئےمضروب ملزمان کو فوری براۓ علاج معالجہ الائیڈ ہسپتال بھجوا دیا ہےگرفتارملزمان متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں جبکہ فرارملزمان کی گرفتاری کے لیے شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے جن کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ،جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔