آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل، وزیراعظم عمران خان کا بھارت کو اہم پیغام

وزیراعظم عمران خان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل ہونے پر ایک بار پھر بھارت کو پیغام دیا ہے کہ تنازعات کے حل کے لیے ہمیشہ ڈائیلات اور سفارتکاری پر یقین رکھتا ہوں۔

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔

عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ تنازعات کے حل کے لیے ہمیشہ ڈائیلاگ اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہوں، ڈائیلاگ کی خواہش کو کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سفارت کاری سے تنازعات کے حل کا اظہار بھارت کو 27 فروری 2019 کے حملے کے دن بھی کیا جب بھارت نے ہم پر حملہ کرنے کرنا چاہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں