پشاور موڑ تا اسلام آباد ایئرپورٹ میٹرو بس منصوبے کا افتتاح آج وزیر اعظم شہباز شریف کریں گےراولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس توسیعی منصوبے پر اب تک 16ارب روپوں کا خرچہ آچکا ہے
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے سالوں سے کھٹائی میں پڑے منصوبے کو ایک ہفتے میں مکمل کروایا 25اشاریہ 6کلو میٹر طویل ٹریک کی تعمیر کا کام جنوری 2017 میں شروع ہوا تھا این ایچ اے نے منصوبے کو 2018 میں مکمل کرنا تھا وفاقی حکومت کی ہدایت پر گزشتہ سال مارچ میں سی ڈی اے منصوبے کو این ایچ اے سے لے لیا ابتدائی طور پر چین سے تیس بسیں منگوائی گئی راولپنڈی اور، اسلام آباد میٹر بسیں پشاور موڑ سے ایئرپورٹ روٹ کے ساتھ کنیکٹ ہوسکیں گی بسوں میں زیادہ سے زیادہ 80افراد کے سفر کرنے کی گنجائش ہے رمضان میں ایئرپورٹ سے، پشاور موڑ، سروسز فری ہوں گی جس کے ٹکٹ کے نرخ کا تعین ہوگا