لاہور: (سی این پی) حسان خاور نے کہا ہے کہ ن لیگ ایک قیدی کی واپسی میں فتح تلاش کر رہی ہے، قیدی کا ویزہ ختم ہو چکا ہے اور ن لیگ کو یہ یقین ہے نواز شریف کو اب واپس آنا پڑے گا۔
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں بیٹھ کر کچھ لوگ پنجاب کی فکر کر رہے ہیں، پی پی رہنما پنجاب آنے کی بجائے سندھ کی حالت دیکھیں، پنجاب میں ان کے لئے کچھ نہیں ہے، زرداری صاحب کی سیاست نے بھٹو کی سیاست ختم کر دی، پوری دنیا کہہ رہی ہے سندھ کے حالات برے ہیں، پیپلزپارٹی کہتی ہے جمہوریت بہترین انتقام ہے، لگتا ہے سارے کا سارا انتقام پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ سے لے لیا۔
حسان خاور کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی لاہور اور پنجاب کی فکر چھوڑ دیں، پیپلزپارٹی کی لاہور اور پنجاب میں کوئی سیاسی حیثیت نہیں، پیپلزپارٹی اگر پنجاب میں اپنی سیاست کو زندہ کرنا چاہتی ہے تو گورننس اور کارکردگی بہتر بنائے، ان کی سندھ میں فیل گورننس اور سیاست ہے، پیپلزپارٹی بھٹو کا روٹی، کپڑا مکان کا نعرہ لگاتی ہے، روٹی،کپڑا اور مکان عوام کو تحریک انصاف کی حکومت دے رہی ہے، کارکردگی کی سیاست میں پیپلزپارٹی فیل جماعت ہے