اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین طارق جاوید بنوری کو عہدے پر بحال کردیا

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین طارق جاوید بنوری کو عہدے پر بحال کردیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران وکلاء فیصل صدیقی اور اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان کے دلائل مکمل ہونے پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے یہ بھی کہا کہ طارق جاوید بنوری کی برطرفی کا نوٹیفکیشن خلاف قانون قرار دیے جاتے ہیں اور طارق جاوید بنوری کو بطور چیئرمین ایچ ای سی بحال کیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ 27 مارچ 2021 کو ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا،ڈاکٹر طارق بنوری کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بطور چیئرمین ایچ ای سی مئی 2018 میں تعینات کیا تھا،طارق جاوید بنوری کو بطور چیئرمین ایچ ای سی مئی 2022 تک 4 سالہ مدت پوری کرنا تھی۔