اسلام آباد(سی این پی )احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اسحاق ڈار سمیت دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی اور شریک ملزمان عدالت پیش ہوئے،عدالت نے شریک ملزمان سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ نہ سنایا، فاضل عدالت کے جج نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے متعلقہ ریکارڈ واپس آ گیا ہے،تمام ریکارڈ دیکھنے کے بعد فیصلہ سناؤں گا،عدالت نے سماعت 16فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔