مقدس اوراق کی توہین کا کیس، ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد(سی این پی)جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت نے مقدس اوراق توہین کیس میں گرفتار ملزمہ کو جوڈیشل کردیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے ملزمہ فرح جاوید صدیقی کو عدالت پیش کیا، اس موقع پر تفتیشی افسر نے ملزمہ کو جوڈیشل کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو 16 فروری تک کیلئے جوڈیشل پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا۔