اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدم دستیابی کے باعث ان کی عدالت میں زیر سماعت جعلی اکاؤنٹس کےٹھٹھہ واٹر سپلائی اور پنک ریذیڈنسی ریفرنسز میں سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سابق صدرپاکستان آصف علی ذرداری وغیرہ کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت17 فروری تک جبکہ خواجہ عبدالغنی مجید وغیرہ کے خلاف پنک ریذیڈنسی ریفرنس کی سماعت 10فروری تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔بتایا جاتا ہے کہ فاضل عدالت کے جج طبیعت کی ناسازی کے باعث رخصت پر ہیں۔