آصف زرداری کیخلاف جعلی اکائونٹس کی مشکوک ٹرانزکیشن ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدرپاکستان آصف علی ذرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے مشکوک ٹرانزکشن ریفرنس میں سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاویدعدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت آصف زرداری کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استشنی کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا اور معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا ہونے کے باعث بنا کارووائی سماعتب 31مارچ تک ملتوی کر دی۔