سیکرٹری انفارمیشن کا دورہ اے پی پی، ورکرز کے تمام مسائل حل کرانے کی یقین دہانی

سیکرٹری انفارمیشن شاہیرا شاہد کا اے پی پی ہیڈکوارٹر کا دورہ۔ اس موقع پر صدر اے پی پی یونین چوہدری شہزاد علی اکبر کی قیادت میں نو منتخب یونین کو مبارکباد دی جبکہ  اس موقع پر صدر اے پی پی یونین نے سیکرٹری  انفارمیشن  کو شیلڈ پیش کی۔ملاقات میں ایم ڈی اے پی پی مبشر حسن اور ایگزیکٹو ڈائریکٹڑ عدیلہ رباب کاظمی بھی شریک تھے۔صدر اے پی پی یونین نے تنخواہوں میں اضافہ،کنٹریکٹ ایمپلائز کی مستقلی،بی پی ایس پر منتقلی،رولز،ری اسٹرکچنگ،بیوروزو سٹیشنز کے مسائل،پینشرز کو درپیش مسائل سمیت تمام مسائل سے سیکرٹری  کو آگاہ کیا،جس پر سیکرٹری انفارمیشن نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ جلد ان تمام مسائل کو حل کر دیا جائے گا اور اے پی پی میں جلد بہت بڑی تبدیلی آ نے والی ہے،ڈیجیٹلائزیشن سے ادارے کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے،جلد تمام ملازمین کے تمام مسائل بھی حل کریں گے۔
صدر اے پی پی یونین نے کہا کہ ہم ادارے اور ادارے سے وابستہ ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں