چیئرمین نیپرا اور صارفین کے درمیان تندو تیز جملوں کاتبادلہ،بجلی مہنگی کرنیکی سماعت مکمل ،فیصلہ محفوظ

وفاقی کابینہ نےمطہرنیاز رانا کا بطور ممبرنیپرااستعفی منظور

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی کابینہ نےمطہرنیاز رانا کا بطور ممبرنیپرااستعفی منظور کرلیا،ذرائع نے بتایا کہ مطہرنیازرانانےزاتی وجوہات کی بنا پر ممبرنیپراکےعہدے سےاستعفی دیا وفاقی حکومت نےنومبر2022میں مطہر نیازراناکوبلوچستان سےممبرٹیرف و فنانس تعینات کیا تھاممبر نیپرا کےلیے مطہر نیاز رانا نے سول سروس سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لی تھی.

مطہر نیاز رانا کی بطور ممبر نیپرا 3 سالہ مدت اس سال نومبر میں پوری ہونی تھی مطہر نیاز پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے ریٹائرڈ آفیسر.