فیفا کوالیفائر، سعودی عرب نے پاکستان کو 0-3 سے شکست دے دی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) فیفا کوالیفائر راؤنڈ 2 میں سعودی عرب نے پاکستان کو 0-3 سے شکست دے دی۔جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم سعودی عرب کیخلاف ایک بھی گول نہ کرسکی۔سعودی ٹیم کی جانب سے دو گول فراس البریکان جبکہ ایک گول مصعب فہز الجوائر کیا۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے خلاف کھیلنے کے لیے اسلام آباد آئی ہے۔اسلام آباد میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان کے جیتنے یا ہارنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ پاکستان اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔یہ پاکستان کا اپنے ملک میں کوالیفائنگ راؤنڈ کا آخری میچ ہے۔ اس کے بعد پاکستان 11 جون کو تاجکستان سے کھیلے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ فیفا ورلڈ کپ میں سعودی عرب نے عالمی چیمپئن ارجنٹائن کو شکست دیکر سب کو حیران کردیا تھا۔