ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ،محمد آصف نے بھارت کے پنکچ ایڈوانی کو شکست دیدی

آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف نے بھارت کے پنکج ایڈوانی کو ناک آؤٹ کردیا۔

عالمی ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں محمد آصف نے پنکج کو 2-4 کے اسکور سے ہرایا۔

پاکستانی کیوئسٹ نے آئی بی ایس ایف ورلڈ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

دوسری جانب پاکستان کے محمد سجاد بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

انہوں ںے پری کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کے چیونگ کاوائی کو 3-4 سے ہرایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں