اداکارہ میمونہ قدوس کا انکشاف لاہور کی شوبز انڈسٹری میں زیادہ گند، کراچی کے لوگ حد سے زیادہ پروفیشنل ہیں

لاہور (شوبز رپورٹر)اداکارہ میمونہ قدوس کا کہنا ہے کہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے لوگ اتنے پروفیشنل ہیں کہ وہ مطلب کے سوا کوئی کام نہیں کرتے اور یہاں تک کہ گرل فرینڈ بناتے وقت بھی ڈیل دیتے ہیں اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ میمونہ قدوس کا کہنا تھا کہ کراچی کے مقابلے لاہور کی شوبز انڈسٹری میں زیادہ گند ہیں، لاہور کے لوگ زیادہ غلط ہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ شوبز انڈسٹری میں ہم جنس پرستی کا رجحان لاہور سے شروع ہوا، لاہور میں ایسی باتیں زیادہ ہیں۔

اداکارہ کے مطابق ایسا نہیں ہے کہ کراچی میں یہ سب کچھ نہیں ہوتا لیکن لاہور میں زیادہ گند ہے، وہاں سر عام پارٹیاں ہوتی ہیں جب کہ ایسے غلط کام نجی پارٹیوں میں کیے جانے چاہیے میمونہ قدوس کا کہنا تھا کہ لاہور کے لوگ زیادہ دکھاوا بھی کرتے ہیں، ان کے پاس لاکھوں روپے بھی نہیں ہوتے لیکن باتیں کروڑوں روپے کی کرتے ہیں اداکارہ کا کہنا تھا کہ لاہور کے مقابلے کراچی کے لوگ زیادہ پروفیشنل ہیں اور وہاں اتنا پروفیشنل ازم ہے کہ انہوں نے انسانیت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، کراچی کے لوگ مطلب کے بغیر کچھ نہیں کرتے، وہاں تو گرل فرینڈ بناتے وقت بھی لوگ ڈیل دیتے ہیں میمونہ قدوس نے بتایا کہ کراچی کے لوگ لڑکی کو ڈیل دیتے ہیں کہ اگر گرل فرینڈ بننا ہے تو یہ چیزیں ملیں گی اگر نہیں بننا تو کوئی بات نہیں۔