اسلام آباد (کرائم رپورٹر )اسلام آبادپولیس کے غازیان کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پروقار تقریب کا انعقاد قریب میں غازیوں کی قربانیوںاور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا گیا،36افسران کو شجاعت وغازی میڈلز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا، اسلام آباد پولیس کے غازی نڈر اور قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں،قربانی کا جذبہ کسی بھی قوم کے بہادر سپوتوں کو نصیب ہوتا ہے، ۔آئی جی اسلام آباد

تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آبادپولیس کے غازیان کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آبادمیں پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا،تقریب میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران ،غازی اور انکے اہلخانہ سمیت بڑی تعداد میں پولیس افسران و جوان مو جود تھے،تقریب میں اسلام آباد پولیس کے غازیوں کی قربانیوں اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا گیا،اس موقع پر 36افسران کو شجاعت وغازی میڈلز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا، جن میں 21پولیس افسران کو شجاعت اور 15پولیس افسران کو غازی میڈل سے نوازا گیا ،اس کے ساتھ شجاعت میڈل حاصل کرنے والے افسران کو دو لاکھ اور غازی میڈل حاصل کرنے والے افسران کو ایک لاکھ روپے سمیت تعریفی اسنادبھی دی گئی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہاکہ اسلام آباد پولیس کے 168 افسران نے غازی کا درجہ حاصل کیاہے ،ان افسران کو شجاعت اور غازی میڈلز سے نوازا گیاہے .

یہ افسران فرض کی ادائیگی میں سینہ تان کرکھڑے رہے اور اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے زخمی ہوئے،اسلام آباد پولیس کے غازی نڈر اور قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں،قربانی کا جذبہ کسی بھی قوم کے بہادر سپوتوں کو نصیب ہوتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ملک و قوم کے لئے قربانی دینے والوں کے خاندان بھی قابل احترام ہیں،اپنے آج کو دوسروں کے کل پر قربان کرنے والوں کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی، انہوں نے مزید کہا کہ جب یہ غازی مشن پر جاتے ہیں تو انکے پیارے کہتے ہیں کہ جا ئیںآپ کو آپ کا مقصد عظیم ملے اور وہ عظیم مقصد شہادت ہے،یہ وہ سرمایہ ہیں جنہوں نے بہادری کی عظیم داستانے قائم کی ہیں،اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کا بہترین طریقہ اس کے بندوں کیلئے آسانیاں پیدا کرناہے،آج ان غازیوں میں شامل ہو کر مجھے جو فخر محسوس ہو رہا ہے وہ کسی اور تقریب میں نہیں ہوتا،سلام ہے ان ماﺅں ،بزرگوںاور بیٹیوں کوجومیرے سامنے تشریف فرما ہیں جنہوں نے ان غازیوںکی تربیت کی ہے،اسلام آباد پولیس کی تمام فورس ان کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے ان غازیوں کو ایسا تراشہ کہ یہ جوان خوف اور ڈر کے نام کی پہچان ہی بھول گئے جن کا اولین مقصد صرف اور صرف اپنی قوم کیلئے قربانیاں دینا ہے ،میں ان عظیم اہلخانہ کو سلام پیش کرتا ہوں.


