پیپلز پارٹی عوامی حقوق کیلئے ہمیشہ عملی طور پر میدان عمل میں رہی ہے .فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلزپارٹی مالاکنڈ ڈویژن اپر کے ڈویژنل صدر ملک اکرم خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر انجینئر ارشد خان اور اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی بہاری لال بھی موجود تھے۔

ملاقات میں صوبہ کے سیاسی و انتظامی معاملات اور عوامی فلاحی منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کی ترقی و خوشحالی کی نہ صرف آواز بلند کی ہے بلکہ عوامی حقوق کیلئے عملی طور پر میدان عمل میں رہی ہے۔