کراچی (شوبز رپورٹر) پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر دوبارہ تنقید کی زد میں آ گئی ہیں ، حرا مانی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے روزمرہ کی سرگرمیاں اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، جس سے ان کے فالورز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ حال ہی میں، اداکارہ نے ایک فوٹو شاٹ شیئر کیا جس میں وہ بہت پرکشش نظر آ رہی تھیں، تاہم صارفین نے ان کے لباس کو زیادہ بولڈ اور نامناسب قرار دیا۔
سوشل میڈیا پر اس پوسٹ پر ملے جلے رد عمل دیکھنے کو ملے ہیں، جن میں زیادہ تر منفی تبصرے شامل ہیں، جبکہ کچھ مثبت تبصرے ان کے پرانے فینز کی طرف سے آئے ہیں یاد رہے کہ اس سے قبل حرا مانی نے بارش میں ساڑھی میں فوٹو شاٹ کروایا تھا، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے علاوہ شادی کی تقریب میں نازیبا لباس پہن کر بالی وڈ گانوں پر رقص کرنے پر بھی صارفین نے اُن کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ تاہم، حرا مانی نے کبھی بھی ان تنقیدوں کا جواب نہیں دیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے انداز اور پسند میں مکمل طور پر آزاد ہیں۔

