اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی اسٹمپ والے مسافر کا بیرون ملک جانے کا منصوبہ ناکام

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی امیگریشن اسٹمپ کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تھائی لینڈ جانے والے عارف خان نامی مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

عارف خان فلائٹ نمبر FZ354 کے ذریعے ملائیشیا جا رہا تھا اور اس کا تعلق مردان سے ہے۔ ملزم کے پاسپورٹ پر بیرون ملک آمد و روانگی کے جعلی اسٹمپس موجود تھے، جبکہ ملائیشیا انٹری اسٹمپ بھی جعلی نکلی اور سسٹم میں اس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔

ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔