اسلام آبادپولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر رانا شوکت کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد۔

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)اسلام آبادپولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر رانا شوکت کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد ایس پی ڈولفن/انڈسٹریل ایر یا زون خا لد محمود اعوان نے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسر کو پھول اور تحائف پیش کئے اور ان کے مستقبل کیلئے نیک تمناو ں کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادپولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر رانا شوکت کے اعزاز میں تھا نہ شمس کا لو نی میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقادکیا گیا،تقریب میں سپرٹینڈنٹ آف پولیس ڈولفن /انڈسٹر یل ایر یا زون خا لد محمود اعوان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، ایس پی ڈولفن/انڈسٹر یل ایر یا زون نے ریٹائر ڈ ہونے والے پولیس افسرکی محکمہ پولیس کے لئے کی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے جس نے سروس شروع کی وہ ایک دن ریٹائرڈ بھی ہو گا،آپ نے ایک لمبا عرصہ محکمہ پولیس کی خدمت کی ہے، دوران سروس ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ ایسے کام کیے جائیں جس سے آپ کا نام روشن ہو اور آپ کے کردار کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے.

ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ سروس کے دوران زیادہ سے زیادہ عوامی خدمت کرکے اللہ کی خوشنودی حاصل کی جائے،انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنی زندگی کا قیمتی حصہ محکمہ پولیس میں گزار کر عوام کی خدمت کی، اس کے بدلے محکمہ پولیس نے بھی آپ کو عزت،وقار اور ایک مقام دیا جس پر آپ کو اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے،انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو کوئی بھی نجی وسرکاری مسئلہ درپیش ہو تو میرا دفتر ہر وقت کھلا ہے، اس موقع پر ریٹائرڈ ہونیوالے پولیس افسر نے عزت افزائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا،تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسرکی خد مات کو سراہتے ہوئے انہیں تحائف پیش کئے اور ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔