لاہور (شوبز رپورٹر)معروف ماہرِ نفسیات، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور میڈیا پرسنالٹی ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے حال ہی میں اپنے دیرینہ دوست حارث کھوکھر سے نکاح کیا اور ان کا نکاح مولانا طارق جمیل کے گھر پر ہوا ،ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے حال ہی میں دوسری شادی کی جس کے بعد وہ مسلسل خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، سوشل میڈیا پر ان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں، کہیں اُن کے عروسی لباس اور زیورات پر تنقید ہورہی ہے تو کہیں یہ باتیں کی جارہیں کہ اُن کی شادی زیادہ دیر تک نہیں چلے گی ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر جیسے ہی وائرل ہوئیں تو ناقدین کی جانب سے طرح ، طرح کے الفاظ استعمال کئے گئے جس پر ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے افسوس کا اظہار کیا۔
گزشتہ روز ڈاکٹر نبیحہ اپنے شوہر حارث کے ساتھ ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا، پروگرام کا کلپ کافی وائرل ہورہا ہے ہونی والی تنقید کو تذکرہ کرتے ہوئےجذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور روتے ہوئے بتایا کہ شادی کے فوراً بعد انہیں شدید ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑا ڈاکٹر نبیحہ کا کہنا تھا کہ ’یہ میری زندگی کا بدترین وقت تھا، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اپنی شادی جیسے خوبصورت موقع پر مجھے ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا اس حد تک دباؤ بڑھ گیا تھا کہ ایک موقع پر انہوں نے حارث کھوکھر سے طلاق لینے کا بھی سوچا کیونکہ اُن کی ذہنی صحت سخت متاثر ہوئی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ویووز لینے کے لئے مجھ پر اور میرے شوہر حارث تنقید کی جارہی ہے جس نے میری خوشیوں کو دکھ میں بدل دیا ہے،
یاد رہے کہ شادی کے موقع پر انہوں نے میڈیا کو انٹرویو بھی دیا اور دعویٰ کیا کہ انہیں نے نکاح کے موقع پر ڈیڑھ کروڑ روپے کے زیورات پہنے ہیں جب کہ ایک کروڑ روپے کا ان کا عروسی لباس ہے ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اکتوبر 2025 میں ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے نوجوانی میں خود سے 15 سال زائد العمر مرد سے شادی کی تھی، جن کے انتقال کے بعد انہوں ںے دوسری شادی نہیں کی۔

