“فضا علی اور بیٹی فرال کی ویڈیوز پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید، صارفین نے لباس پر اٹھائے سوالات”

کراچی (شوبز رپورٹر) پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ اور ٹی وی میزبان فضا علی ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی سخت تنقید کا نشانہ بن گئی ہیں فضا علی اپنی نجی زندگی کے بارے میں بے جھجھک گفتگو کرتی ہیں اور اپنی بیٹی فرال کے ساتھ گزرے لمحے اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ وہ ایک سنگل مدر ہیں اور ان کی بیٹی کو لوگ برسوں سے سوشل میڈیا پر ہی بڑا ہوتے دیکھ رہے ہیں حال ہی میں بیرونِ ملک سفر کے دوران فضا علی نے اپنی بیٹی کے ساتھ متعدد ریلز شیئر کیں، جن پر صارفین نے شدید ردِعمل ظاہر کیا۔ ان ویڈیوز میں خاص طور پر فرال کے لباس پر اعتراضات اٹھائے گئے، جس کے بعد ماں اور بیٹی دونوں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کی زد میں آگئیں۔

کچھ صارفین نے الزام لگایا کہ فضا علی نے اپنی بیٹی کو ’نامناسب‘ لباس پہنایا، جبکہ کئی افراد نے سخت جملے بھی کہے۔ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ “آپ جیسی خود ہیں، ویسی ہی بیٹی کو نہ بنائیں۔ فضا علی کی اپنی ایک ریل پر بھی صارفین نے ان کے لباس کے انتخاب پر سوالات اٹھائے سوشل میڈیا پر ہونے والی اس بحث نے ایک بار پھر مشہور شخصیات کی نجی زندگی اور عوامی ردِعمل کے درمیان پیدا ہونے والی کشمکش کو نمایاں کر دیا ہے۔