اسلام آباد (کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد کا پولیس افسران کے مسائل کے حل اور ان کی دادرسی کے لئے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد پولیس افسران کے سرکاری اور ذاتی نوعیت کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے سینئر پولیس افسران کو احکامات جاری کیے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے اسلام آبادپولیس کے افسران کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میںاردل روم کا انعقاد کیا ، جس میں مختلف ڈویژنز کے پولیس افسران نے شرکت کی، اردل روم میں پولیس افسران نے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل آئی جی اسلام آبادکے سامنے رکھے، انہوں نے سنگین نوعیت کے معاملات پر سینئر پولیس افسران کو از سر نو انکوائریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی،جبکہ پولیس افسران کے باقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفئیرکے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جن میں رہائش ، بہترین طبی سہولیات اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا شامل ہیں .
آپ کو کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو میر ے دفتر کادروازہ آپ کے لئے ہمیشہ کھلا ہے، ہم سب نے مل کر اس شہر کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اردل روم کے انعقاد کا مقصد پولیس افسران کی ویلفئیر، ذاتی و سرکاری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ان کے مورال کو بلند کرنا ہے ،مزید براں آئی جی اسلام آباد نے “اوپن ڈور پالیسی کے تحت”کھلی کچہری کا انعقاد کیا،انہوں نے کھلی کچہری میں شہریوںکے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں،آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر اور فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے ،کسی بھی شہری کو پولیس کے متعلق کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ کھلی کچہری میں آسکتا ہے .
میرے دروازے ہمیشہ اپنے شہریوں کے لئے کھلے ہیں، انہوں نے شہریوں کی شکایات پرمتعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقرر کردہ ٹائم فریم میں درخواستوں کو میرٹ پر حل کر کے رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں،شہریوں کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

