آئی جی اسلام آباد کی رجب علی شاہ کو 40 سالہ شاندار سروس پر خراجِ تحسین

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)رجب علی شاہ اسلام آباد پولیس سے 40سال محکمانہ سروس کے بعد ریٹائرڈ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے رجب علی شاہ کے ساتھ ملاقات کی، انہوں نے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس آفیسر کی طویل خدمات، پیشہ ورانہ صلاحیت، دیانت داری اور محکمہ سے وابستگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ سے نوازا۔

تفصیلات کے مطابق رجب علی شاہ اسلام آباد پولیس میں 40سال محکمانہ سروس کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے، انسپکٹرجنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ریٹائرڈ پولیس افسر کے ساتھ ملاقات کی، انہوں نے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس آفیسر کی محکمہ پولیس کے لئے طویل خدمات، پیشہ ورانہ صلاحیت، دیانت داری اور محکمہ سے وابستگی کو خراجِ تحسین پیش کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رجب علی شاہ جیسے افسران ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں، جنہوں نے اپنے کیریئر کے دوران انصاف، قانون پسندی اور عوامی خدمت کے اعلیٰ معیار قائم کئے،انہوں نے ریٹائرڈ پولیس افسر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں اعزازی پولیس شیلڈ سے بھی نوازا۔