آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت انتظامی اور لاجسٹک امور کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

اسلام آباد(کرائم رپورٹر )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت انتظامی اور لاجسٹک امور کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد آئی جی اسلام آباد نے پولیس فورس کی آپریشنل استعداد میں بہتری، پولیس افسران کو فرائض کی ادائیگی کے لئے درکار وسائل، گاڑیاں، اسلحہ اور دیگر ضروری سازوسامان کی بروقت فراہمی کا جائزہ لیا،انہوں نے تمام افسران کو ہیڈکوارٹرز کے انتظامی معاملات، فائل ورک میں بہتری، بجٹ کے مو¿ثر استعمال اور زیر التواءامور کو جلد نمٹانے کے لئے عملی اقدامات کے احکامات جاری کئے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت پولیس فورس کی آپریشنل استعداد میں بہتری، انتظامی امور کی اصلاح اور لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر، اے آئی جی لاجسٹکس عبد الحق عمرانی اور ایس پی ہیڈکوارٹرز پری گل ترین نے بھی شرکت کی۔ آئی جی اسلام آباد نے پولیس فورس کی کارکردگی اور انتظامی امور میں بہتری کے لیے متعدد اہم اقدامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے تمام افسران کو پولیس کے آپریشنل معیار کو مزید بلند کرنے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور دستیاب وسائل کی مو¿ثر فراہمی کے حوالے سے واضح ہدایات دیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کی آپریشنل استعداد میں اضافے کے لیے جدید گاڑیوں، اسلحے اور دیگر ضروری سازوسامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے .

تاکہ پولیس افسران اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے بچ سکیں۔آئی جی اسلام آباد نے سینئر پولیس افسران کو ہیڈکوارٹرز کے انتظامی امور میں بہتری لانے کے لیے بھی ہدایات دیں ،انہوں نے کہا کہ انتظامی معاملات کو مزید منظم بنانے کے لئے جدید طریقوں کو اپناتے ہوئے فائل ورک کے نظام میں تبدیلیاں لائی جائیں،تاکہ سرکاری امور کو تیز اور مو¿ثر انداز میں نمٹایا جا سکے۔انہوں نے پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے بجٹ کے مو¿ثر استعمال کے امور کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام افسران کو بجٹ کی شفافیت اور مو¿ثر نگرانی کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ وسائل کا صحیح اور منصفانہ استعمال کیا جا سکے۔ اجلاس میں زیر التوا ءمعاملات کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔

آئی جی اسلام آباد نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس فورس کی کارکردگی میں اضافے کے لیے تمام زیر التواءامور کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے گا،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اسلام آباد پولیس میں نوتعینات ہونے والے ایس پی اویس علی خان سے بھی ملاقات کی،انہوں نے نو تعینات ایس پی کو بہترین انداز میں فرائض منصبی کی ادائیگی ،شہریوں کی شکایات کے ازالے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کئے.