شاہ رخ خان نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا، بچوں کو پشاور دکھانے کا ارادہ

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ وہ ایک دن اپنے بچوں کے ساتھ پشاور آئیں گے پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو پاکستان آنے کی دعوت دے رہی ہیں ایک تقریب کے دوران حنا ربانی کھر نے شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھارت کے ساتھ پاکستان میں بھی اتنے ہی مقبول ہیں جس پر اداکار نے جواب دیا کہ میرے خاندان کا تعلق پشاور سے رہا ہے اور وہ اب بھی وہیں (قصہ خوانی) میں مقیم ہیں۔

جس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ ’انشاءللہ میں ضرور آؤں گا، دراصل میں اپنے بچوں کو وہاں لانا چاہتا ہوں اور انہیں اپنا آبائی علاقہ دکھانا چاہتا ہوں جب کہ میں خود وہاں جاچکا ہوں اداکار نے مزید بتایا کہ میرے والد مجھے پشاور اس وقت لے گئے تھے جب میں 15 سال کا تھا اور پھر اگلے سال بھی گیا، جس کے بعد ان کا انتقال ہوگیا شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ میں نے اپنے والد کے ساتھ جو سب سے خوبصورت وقت گزارا وہ پشاوراور سوات میں گزارا تھا جب کہ میں لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ گیا تھا اور میری یہی امید ہے کہ ایک دن میں اپنے بچوں کو بھی وہاں لے جاسکوں۔