اسلام آباد (کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس سال 2026میں بھی ترقیوں کا سلسلہ جاری آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے مسٹریل سٹاف کے 07افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی کی منظوری دے دی۔گزشتہ سال 2025 میں ریکارڈ 1,059 افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی۔ترقیوں کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے۔جس افسر کی ترقی کا حق ہے اس کو فوری پرموٹ کیا جائے گا۔ آئی جی اسلام آباد کے تمام سینئر پولیس افسران کو احکامات.
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس میں سال 2026میں بھی ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے ،اس سلسلہ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے مسٹریل سٹاف کے 07افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی کی منظوری دے دی،آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جس افسر کی ترقی کا حق ہے اس کو فوری پرموٹ کیا جائے گا،اسلام آباد پولیس کے افسران دن رات عوام کی خدمت پر مامور ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ محکمانہ ترقی ذمہ داریوں میںاضافے اور اعتماد کی عکاس ہے ،جبکہ ترقی ہر پولیس افسر کا بنیادی حق ہے،آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ میں امید کرتا ہوں نئے ترقی یاب ہونے والے افسران اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی اور ایمانداری کے ساتھ سر انجام دیں گے اور اس شہیدوں اور غازیوں کے محکمہ کی نیک نامی کے لئے اپنے فرائض پوری توانائی اور مستعدی سے ادا کریں گے .
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس کی ویلفئیر میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ،جبکہ تمام محکمانہ ترقی کے کورس پاس کرنے والے والے افسران کو ان کی سنیارٹی کے مطابق خالی سیٹوں پر میرٹ اور شفافیت پر ترقی دی جائے گی اور یہ سلسلہ تمام خالی سیٹیں مکمل ہونے تک جاری رہے گا۔گزشتہ سال 2025 میں بھی ریکارڈ 1,059 افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی ،جن میں 10 ڈی ایس پیز کو ایس پی ،27 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی اور 94 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی،جبکہ 189 اے ایس آئی کی سب انسپکٹراور 311 ہیڈکنسٹیبلز کی اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی ہوئی، اسی طرح 388 کنسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل اور 40 کلیریکل سٹاف کو بھی اگلے عہدوں پر ترقی یاب کیا گیا.

