اسلام آباد(کرائم رپورٹر )اسلام آباد پولیس شہر میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کو بھرپور سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر موثر نگرانی ،شاہراﺅں پر ٹریفک کی موثر روانی سمیت شہریوں کو بھرپور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس شہر میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کو بھرپور سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے،اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک عناصر اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے موثر نگرانی عمل میں لا رہے ہیں، شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے زونل ایس پیز کی زیر نگرانی روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے جارہے ہیں .
آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر سینئر پولیس افسران شہر میں تھانہ و ناکہ جات اور مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا وزٹ کر رہے ہیںاور ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو عوام الناس کی بھرپور حفاظت کو یقینی بنانے ،ان کو بہترین سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر امور پر بریفنگ دے رہے ہیں، اس کے ساتھ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران و جوان شاہراﺅں پر ٹریفک کی موثر روانی کو برقرار رکھنے ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنے اور شہریوں کو ٹریفک قوانین کے متعلق بھرپور آگاہی فراہم کر رہے ہیں .
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کو یقینی بنانا ہے، اسلام آباد پولیس کے افسران دن رات شہریوں کی حفاظت اور ان کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں ، انہوں نے تمام سینئر پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ماتحت افسران و جوانوں کو ڈیوٹی سے متعلق خود بریف کریں ،ڈیوٹی پوائنٹس کا وزٹ کریں ،شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفاتر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں .
رش کے اوقات میں شاہراﺅں پر موثر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں تاکہ دفاتر و رتعلیمی اداروں میں آنے اور جانے والے شہریوں کو ٹریفک جام اور دیگر مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ،آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور انہیں بھرپور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناناہے ۔

