چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی ہدایات پر موبائل لائسنسنگ وینز کا ہفتہ واری شیڈول جاری

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی ہدایات پر موبائل لائسنسنگ وینز کا ہفتہ واری شیڈول جاری۔موٹر سائیکل سواروں کو بغیر کسی انتظار کے فوری ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کے احکامات اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کی ہدایات پرلائسنسنگ و پولیس سٹیشن وینز عوام الناس کی خدمت میں کوشاں ہے، دور دراز سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی رہنمائی و سہولت کیلئے موبائل لائسنسنگ وینز کا ہفتہ واری شیڈول جاری کر دیا گیا۔

انچارج ڈرائیونگ لائسنس برانچ انسپکٹر امتیاز خان کے مطابق موبائل پولیس وینزپیر کو فوارہ چوک راجہ بازاراور جہاز گراؤنڈ کھنہ پل، منگل کوحبیب چوک بیول روڈ، بدھ کوپل شاہ نذر جامیہ مسجد روڈ اورمندرہ پولیس اسٹیشن،جمعرات کوہارڈو سٹاپ کلر سیداں اورگورنمنٹ بوائز ہائی سکول سسرال کلر سیداں، جمعہ کوجھاورہ پکٹ دھمیال روڈ اورپیر ودھائی بس سٹینڈ، ہفتہ کوفوارہ چوک راجہ بازار اورسردار مارکیٹ مین کلر سیداں میں لائسنسنگ سہولیات فراہم کرے گی جبکہ اتوار کواولڈ واران ڈپو صد میں خصوصی رکشہ ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

موبائل پولیس خدمت صبح9بجے سے شام 4بجے تک اپنے مقررہ پوائنٹس پرشہریوں کی سہولت کیلئے موجود ہو گی۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ موبائل لائسنسنگ وینز کے ذریعے شہریوں کو انکی دہلیز پر لائسنسنگ سہولیات فراہم کرنے کیساتھ موٹر سائیکلسٹ کو فوری طور پر لرنر و لائسنس جاری کیے جا رہے ہیں،شہریوں کو بھی چاہیے کہ اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور اپنے قریبی لائسنسنگ سینٹر یا خدمت مرکز سے اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں۔