اسلام آباد پولیس کی کیمیکل ڈور اور غیر قانونی پَتنگ فروشی کے خلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار اور ہزاروں پَتنگیں برآمد

اسلام آبا د(کرائم رپورٹر )اسلام آباد پولیس کی پَتنگ فروشی اور کیمیکل ڈور کے خلاف موثر کارروائیاں جاری،تھانہ لوہی بھیر پولیس ٹیم نے پَتنگ فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کی کیمیکل ڈوریں اورپَتگیں برآمد۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں پتنگ فروشی کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں تھانہ لوہی بھیر پولیس ٹیم نے پشاور سے گوجرانوالہ جانے والی بس کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں پَتنگیں اور خطرناک کیمیکل ڈور برآمد کرکے ایک افغانی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس ٹیم نے گرفتارملزمان کے قبضے سے 472 مختلف اقسام کی کیمیکل ڈوریں، 2700 سے زائد پَتنگیںاور دیگر سامان برآمد کرلیا،ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ، مزید تفتیش جاری ہے .

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ پَتنگ بازی ایک غیرقانونی اور ایک جان لیوا کھیل ہے،کیمیکل ڈور معصوم بچوں، موٹر سائیکل سواروں اور راہگیروں کے لیے سنگین خطرہ ہے، انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پَتنگ بازی اور کیمیکل ڈور کے استعمال سے سختی سے منع کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے تعاون سے وفاقی دارالحکومت کو ایک محفوظ اور پ±رامن شہر بنانے میں تمام تروسائل بروئے کار لارہی ہے، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی.