راولپنڈی (کرائم رپورٹر )آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات اور سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایات پر فورس کی ویلفیئر کا سلسلہ جاری، پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز ڈی ایس پی مسعود شہید ہسپتال میں پولیس افسران و اہلکاروں کے لئے ہیپاٹائٹس سی ویکسینیشن، میڈیکل کیمپ میں پولیس افسران و کلیریکل سٹاف کو ہیپاٹائٹس سی کی ویکسین لگائی گئی، ہیلتھ سکریننگ اور ٹیسٹ کے علاوہ دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات اور سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایات پر فورس کی ویلفیئر کا سلسلہ جاری ہے، پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز ڈی ایس پی مسعود شہید ہسپتال میں پولیس افسران و اہلکاروں کو ہیپاٹائٹس سی ویکسینیشن لگائی گئی، میڈیکل کیمپ میں پولیس افسران و کلیریکل سٹاف کو ہیپاٹائٹس سی کی ویکسین لگائی گئی، قبل ازیں بھی افسران کو ہیپاٹائٹس کی ویکسین لگائی جاچکی ہیں، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا کہنا تھا کہ پولیس افسران و جوانوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے،ہیلتھ سکریننگ اور ٹیسٹ کے علاوہ دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق فورس کی ویلفئیر اولین ترجیح ہے۔

