راولپنڈی پولیس کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 روز میں 129 گرفتار، مرد، خواتین اور خواجہ سرا شامل

راولپنڈی (کرائم رپورٹر ) سی پی او سید خالدمحمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 06 روز کے دوران شہر بھر سے 129 پیشہ ور بھکاری گرفتار، زیر حراست افراد میں 68 مرد،60 خواتین اور 01 خواجہ سرا شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد محمودہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے .

06 روز کے دوران شہر بھر سے 129 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتارکیا گیا، زیر حراست افراد میں 68 مرد،60 خواتین اور 01 خواجہ سرا شامل ہیں، پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کے لئے سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں، مصروف سڑکوں اور شاہراہوں پر گداگری کی روک تھام کے لیے کڑی نگرانی کی جارہی ہے.

پیشہ ور گداگر مصروف شاہراہوں پر ٹریفک میں رکاوٹ اور شہریوں کے لئے زحمت کا باعث بنتے ہیں، پیشہ ور گداگروں میں سے بیشتر چوری، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہوتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہر بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔