اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ان کے اطالوی ہم منصب میٹیو پینٹے ڈوسی کے درمیان روم میں اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور قانونی ہجرت کے فروغ پر بڑے فیصلے کیے گئے۔ملاقات کے دوران اطالوی وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ قانونی مائیگریشن کو بڑھانے کے لیے پاکستان کی سکلڈ میڈیا ورک فورس کے لیے 10,500 ورک ویزے جاری کیے جائیں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کے دیرینہ مطالبے پر اٹلی نے پاکستانی ڈپلومیٹک پاسپورٹ ہولڈرز کو ویزہ سے استثنیٰ دینے کی بھی باقاعدہ منظوری دے دی۔محسن نقوی نے اٹلی کو غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لیے پاکستان کے سخت اقدامات اور ایئرپورٹس و سمندری حدود میں کڑی نگرانی سے آگاہ کیا جسے اطالوی حکام نے سراہا ، ملاقات میں پنجاب پولیس کے افسران نے ’’پولیس خدمت مراکز گلوبل‘‘ کی افادیت پر بریفنگ دی جسے بے حد پسند کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر علی جاوید، ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

