صدر زرداری نے پانچ سمریوں اور بلوں کی منظوری دے دی، ایف بی آر ترمیمی بل 2026 بھی شامل

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پانچ سمریوں اور بلوں کی منظوری دے دی ، صدر مملکت کی جانب سے منظور کیے گئے بلوں میں ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2026، مالیاتی اداروں کی مالی رقوم کی وصولی ترمیمی بل 2026 اور وفاقی بورڈ آف ریونیو ترمیمی بل 2026 شامل ہیں۔

صدر مملکت نے سید علی محمود کو پاکستان سول ایوارڈ عطا کرنے کی منظوری بھی دے دی ، اس کے علاوہ صدر مملکت نے تنظیمِ اسلامی تعاون کے رکن ممالک کے انسدادِ بدعنوانی قوانین کے نفاذ میں تعاون سے متعلق مکہ المکرمہ کنونشن کی توثیق کی منظوری بھی دے دی۔