فاطمہ آفندی نے بیٹی ازنیرا کی تصاویر پہلی بار شیئر کر دیں، مداح خوشی کا اظہار کر رہے ہیں

کراچی (ویب ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ فاطمہ آفندی نے بیٹی ازنیرا کی تصاویرپہلی بارشیئرکردیں فاطمہ آفندی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹی ازنیرا کی تصاویر شیئر کردی ہیں، ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش 5 دسمبر 2025 کو ہوئی تھی فاطمہ اور کنور ارسلان نے بیٹی ازنیرا اور بیٹوں المیر اور مہبیر کے ساتھ فیملی فوٹو شیئر کیا جس کے بعد اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے بیٹی کی تصاویر شیئر کرنے پر تعریفی کمنٹس کیے جارہے ہیں

ایک مداح نے لکھا ماشا اللہ آپ کے تمام بچوں کی آنکھیں خوبصورت اور پرکشش ہیں دوسرے مداح کا کہنا تھا کہ بیٹی ماشا اللہ بہت پیاری ہے اللہ اسے ہر بری طرح سے محفوظ رکھے، ایک اور مداح نے لکھا کہ ازنیرا کی آنکھیں مہبیر جیسی ہیں باقی وہ المیر سے مشابہ ہے واضح رہے کہ فاطمہ آفندی اور کنور ارسلان 2012 میں شادی کے بندھن میںبندھے تھے،وہ پہلے ہی دو بیٹوں المیر اور مہبیر کے والدین ہیں۔