ممبئی(ویب ڈیسک )پنجابی کامیڈی فلم ’’ویاہ کرتارے دا‘‘ سینماؤں میں ریلیزہوگئی ڈسٹری بیوشن کلب کے بینرتلے ریلیزہونےوالی اس بھارتی پنجابی فلم میں گپی گریوال اورنمریت کھیڑا نےمرکزی کردارنبھائے ہیں اورانہوں نے اپنے کرداروں کے ساتھ بھرپور انصاف بھی کیاہے۔ لاہور کےمقامی سینمامیں فلم کے خصوصی میڈیاشوکاانعقادکیاگیاجس میں میڈیانمائندوں کے ساتھ ساتھ شوبزکی کئی نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں فلم سازصفدرملک اوردیگر شامل تھے۔
سینئرفلم سازصفدرملک نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ’’ویاہ کرتارے دا‘‘ایک انٹرٹینمنٹ فلم ہے،اس کی کہانی بھی اچھی ہے جس نے لوگوں کواچھی انٹرٹینمٹ فراہم کی ہے ، لوگ اس عیدپرفلمیں دیکھنے کے لئے سینمائوں میں آئے ہیں،پاکستانی فلموں ’’آگ لگے بستی میں‘‘ اور’’بلھا‘‘کوبہت پسندکیاگیاہے۔

