FIA Uncovers Massive Money Laundering Scam; Dr. Fazeela Abbasi, Hamza Ali Abbasi, Ex-MNA Naseem Chaudhry Implicatedcapitalnewspoint.com

بلڈنگ بائی لاز کی خلاف جعلی ادویات اور غیر قانونی کلینک چلانے پر سی ڈی اے افسران ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ ون میں محکمہ ہیلتھ کی مبینہ ملی بھگت سے جعلی ادویات کا استعمال کرنے سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران سے ملی بھگت کرتے ہوئے رہائشی گھر میں کاروبار کرنے پر ایف ائی اے نے مقدمہ درج کر لیا سابق ایم این اے ملتان نسیم چوہدری کی بیٹی ڈاکٹر فضیلہ عباسی اور پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن کے خلافایف آئی اےکارپوریٹ کرائم سرکل (سی سی سی) اسلام آباد نے مقدمہ درج کیا کے معروف ڈرمیٹولوجسٹ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف اسلام آباد کے ایف ۔8/1 سیکٹر میں واقع ان کی کلینک ” ڈی ایف اے بائی ڈ اکٹر فضیلہ عباسی” ایف آئی آر نمبر 111-2025 کے مطابق، ڈاکٹر فاضیلہ عباسی پر الزام ہے.

کہ وہ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (آئی ایچ آر اے) سے رجسٹریشن اور لائسنس حاصل کیے بغیر غیر قانونی طور پر ہیلتھ کیئر سینٹر چلا رہی تھیں ، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کے دوران یہ بات “بلاشبہ ثابت” ہوگئی کہ ملزمہ نے قانونی ضوابط کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ کلینک چلایا، اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیشن ایکٹ 2018 کی دفعات 14 اور 30 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں سب سے سنگین الزام یہ عائد کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی اپنے کلینک میں غیر رجسٹرڈ، گھٹیا اور جعلی ادویات کا استعمال کر رہی تھیں، دستاویز کے مطابق، ملزمہ “عادی، لاپرواہ اور مجرمانہ انداز” میں یہ ادویات استعمال، ذخیرہ اور مریضوں کو دے رہی تھیں، ایف آئی آر کے مطابق، یہ حرکات “انسانی جان کے لیے انتہائی خطرناک” تھیں اور ان کے نتیجے میں مریضوں کو “ناقابلِ تلافی بدنما داغ اور سنگین” نقصان پہنچنے کا خطرہ تھا۔

اس مقدمے میں سرکاری اداروں اور سی ڈی اےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اسلام آباد کے افسران کی مبینہ ملی بھگت کا بھی ذکر کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق، ڈاکٹر فضیلہ عباسی کا یہ غیر قانونی کلینک آئی ایچ آر اے کے بدعنوان افسران کی “فعال مجرمانہ سہولت کاری، تحفظ اور سرپرستی” کے بغیر ممکن نہیں تھا، ملزمہ پر ان افسران کے ساتھ مجرمانہ سازش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے اسی طرح، یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے سی ڈی اے (کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی) کے بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائشی مکان کو غیر قانونی طور پر تجارتی مرکز میں تبدیل کیا، جس میں سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول اور انفورسمنٹ سیکشن کے افسران بھی “ملوث ہیں ۔

ایف آئی آر کے مطابق، یہ مقدمہ انکوائری نمبر 178/2025 کے بعد درج کیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے ، واضح رہے کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی جلد کی بیماریوں اور کاسمیٹک علاج کے حوالے سے پاکستان میں ایک معروف نام ہیں، ایف ائی اے نے مقدمہ میں ملوث سی ڈی اے کے افسران کے حوالے سے سی ڈی او کو ایک نوٹس جاری کر دیا ہے جس میں انہوں نے وضاحت مانگی ہے جبکہ دوسری جانب ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے عدالت میں ضمانت دائر کی تھی جو عدالت نے خارج کر دی ہے