ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی نے رحمان آباد اولڈ میڈین کی گرین بیلٹس کو خوبصورت پھولوں سے سجا دیا

راولپنڈی (سٹی رپورٹر )ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی نے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ مری روڈ پر رحمان آباد اولڈ میڈین کی گرین بیلٹس کو دلکش اور رنگ برنگے پھولوں اور پودوں سے آراستہ کر دیا ہے۔
ایم ڈی ایچ اے احمد حسن رانجھا کے احکامات کی روشنی میں جاری اس خصوصی مہم کے تحت گرین بیلٹس میں موسمی پھولوں کی شجرکاری کی گئی، جس سے نہ صرف مری روڈ کا حسن بڑھایا ہے بلکہ اس سے شہریوں کو خوشگوار اور صاف ستھرا ماحول بھی میسر آیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو بہتر تفریحی ماحول فراہم کرنا اور شہر کے ماحولیاتی حسن کو مزید بہتر بنانا ہے۔

ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کے مطابق ادارہ شہر بھر میں گرین بیلٹس، پارکس اور شاہراہوں کی خوبصورتی کے لیے سرگرم عمل ہے، اور آئندہ بھی اس طرح کی اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ راولپنڈی کو سرسبز و شاداب اور خوبصورت شہر بنایا جا سکے شہریوں نے ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ مثبت طرزِ زندگی کو بھی فروغ دیتے ہیں.