لاہور (ویب ڈیسک)معروف ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر و اداکارہ سحر حیات نے ٹک ٹاکر سمیع رشید سے علیحدگی کی وجہ بتا دی سحر حیات 2023ء میں ٹک ٹاکر سمیع رشید سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی تھیں،تاہم یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی ،2024ء میں بیٹی کی پیدائش کے فوراً بعد ہی جوڑے کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے اور پھر طلاق ہو گئی سحر حیات نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے خود سمیع رشید سے خلع لی ہے۔
اپنی انسٹا اسٹوری میں سحرحیات نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر میرے بارے میں بہت سی باتیں گردش کر رہی ہیں، جن کی میں وضاحت کرنا چاہتی ہوں۔ ہاں! میں نے اپنے شوہر سے خلع لی ہے کیونکہ مجھے روزانہ طلاق کی دھمکیاں سننے کو ملتی تھیں، میرے شوہر مجھے اپنے والدین اور گھر والوں کے سامنے گالیاں دیتے تھے، اتنی بے عزتی کے بعد عورت کے پاس خلع کا راستہ ہی بچتا ہے اُنہوں نے لکھا کہ ایک سال سے بیٹی کی یاد نہیں آئی لیکن اب صرف سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے بیٹی کے بارے میں پوسٹ کیا جا رہا ہے۔
سحر حیات نے لکھا کہ اُنہوں نے میری بیٹی کے اخراجات کے لیے ایک پیسہ بھی نہیں دیا اور اپنی انسٹا اسٹوریز میں میرے ماضی کا ذکر کیا، اگر وہ سوشل میڈیا پر سرِ عام میرے ماضی کے بارے میں بات کر سکتے ہیں، تو ظاہر ہے کہ وہ آف کیمرہ بھی ایسا ہی کر رہے ہوں گے، لوگ سنی سنائی باتوں پر یقین کرنے لگتے ہیں، لیکن پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ، میرے پاس خود کو ثابت کرنے کے لیے ثبوت موجود ہیں ، سحر حیات نے مزید لکھا کہ ویسے مجھے میری گاڑی بھی ابھی تک واپس نہیں ملی، اگر اُنہیں واقعی اپنی بیٹی اتنی یاد آتی ہے تو آ کر کار کی چابیاں میرے منہ پر مار سکتے تھے لیکن نہیں، ان کے لیے کار زیادہ اہم ہے۔

