راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ دھمیال نے ، دو ماہ قبل گھریلو رنجش پر اپنے چھوٹے بھائی کو قتل کرانے والا شخص ساتھی سمیت گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ماہ قبل گھریلو رنجش پر اپنے چھوٹے بھائی کو قتل کرانے والے شخص کوساتھی سمیت گرفتارکرلیا، زیر حراست شخص نے اپنے چھوٹے بھائی کو منصوبہ بندی کے تحت اجرتی قاتل سے فائرنگ کرکے قتل کروایا تھا، واقعہ کا مقدمہ نامعلوم شخص کے خلاف درج کیا گیا تھا .
دھمیال پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے مقتول کے بھائی کو شامل تفتیش کیا، مقتول کے بھائی نے اجرتی قاتل کے ذریعے بھائی کو قتل کرانے کا اعتراف کر لیا، پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اجرتی قاتل کو بھی حراست میں لے لیا،ایس پی صدر انعم شیرکا کہناتھاکہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

