Adiala Jail Power Outage Delays Indictment of Imaan Mazari and Hadi Ali Chattha Capitalnewspoint.com

فردِ جرم اور دہشت گردی کی دفعات کے خلاف اپیلیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت پیر کو

اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کی اپیلیں پیر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں ، دونوں وکلا نے فرد جرم عائد کرنے کے خلاف درخواستیں مسترد ہونے اور دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواستیں مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

جسٹس انعام امین منہاس اور جسٹس شارخ ارجمند اپیلوں پر سماعت کریں گے ، ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ نے فرد جرم عائد کرنے کے خلاف درخواستیں مسترد ہونے کے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے ، دونوں وکلا نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات نکالنے کی درخواستیں مسترد کیے جانے کے حکم کو بھی چیلنج کیا ہے۔

مزید پڑھیں : بیریئر ہٹانے کا کیس ، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد