ممبئی (ویب ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل اسٹار ٹریوس کیلسی کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کی شادی 3 جولائی کو نیویارک سٹی میں متوقع ہے،شادی کے دعوت نامے بھیجے جا چکے ہیں اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ دونوں روڈ آئی لینڈ میں شادی کا ارادہ رکھتے ہیں، جہاں ٹیلر سوئفٹ کی بڑی پراپرٹی موجود ہے،بعد ازاں بڑے اجتماع کے پیش نظر نیویارک کا انتخاب کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جوڑا ایک بڑے وینیو کا انتخاب کر رہا ہے تاکہ زیادہ مہمانوں کو مدعو کیا جا سکے، نیویارک میں ماضی میں بھی کئی عالمی شہرت یافتہ شخصیات شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں ، یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ 4 جولائی امریکا کا یومِ آزادی ہے اوریہ دن ٹیلر سوئفٹ کی پسندیدہ تاریخوں میں شمار ہوتا ہے ، ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے 26 اگست 2025ء کو ایک مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔

