ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ ریم شیخ نے کہاہے کہ وہ کسی بھی غیر مسلم کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتیں بھارتی اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بین المذاہب تعلقات کے بارے میں اپنے تاثرات شیئر کئے ہیں۔
ریم شیخ سے سوال کیاگیا کہ اگر آپ کو کسی دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے آدمی سے محبت ہوگئی تو معاملات پیچیدہ ہو جائیں گے؟اس پراداکارہ نے کہا کہ میں ایسا کر ہی نہیں پاؤں گی کیونکہ میں بہت مذہبی شخصیت کی مالک ہوں۔
ریم شیخ نے کہا کہ میں 5 وقت کی نماز پڑھتی ہوں اور اب روزے بھی رکھنا شروع کر دیے ہیں تو مجھے نہیں لگتا کہ میں کسی دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے آدمی سے شادی کر سکوں گی ریم شیخ نے کہا کہ میرے پاس محبت پر یقین نہ کرنے کی وجوہات ہیں کیونکہ میں نے اپنے گھر میں طلاق دیکھی ہے، میں نے اپنے آس پاس رشتوں کو ٹوٹتےدیکھا ہے، میرے پاس محبت پر یقین نہ کرنے کی ہر وجہ ہے،خدا سے جڑنے کے لیے بھی آپ کو محبت کی ضرورت ہے، اگر محبت نہیں ہے تو آپ خدا کے ساتھ یا اپنے آس پاس کے لوگوں کے ساتھ رشتہ نہیں بنا پائیں گے۔

