لاہور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے نوٹس پر سے لاہور غیرملکی خواتین کو بازیاب کرا لیا گیا، وزیر اعلی مریم نواز نے ہالینڈ سے موصول اغوا کی 15 کال پر فوری ایکشن کے لیے پولیس کو 2 گھنٹوں کا ٹاسک دیا، پولیس نے دو گھنٹوں میں غیر ملکی خواتین بازیاب کروا کر ملزمان کو گرفتارکیا۔
ہالینڈ اور وینزویلا سے تعلق رکھنے والی خواتین اپنے دوستوں سے ملنے پاکستان آئیں، ہالینڈ میں موجود خاتون کے والد نے پاکستان میں ایمرجنسی 15 کال کر کے اغوا کی اطلاع دی، ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے خواتین کو تاوان کے لیے اغوا کیا اور 15لاکھ ڈالر تاوان مانگا، ملزمان پر خواتین سے زیادتی کرنے کا بھی الزام ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ غیر ملکی خاتون کے والد کی اطلاع پر پولیس نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا، سیف سٹی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے مغوی خواتین بازیاب کرائی گئیں، انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ نمبر 1560/26 درج کیا گیا، دو ملزمان گرفتار ہیں جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں، متاثرہ خواتین کا طبی معائنہ، شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

