mariyam aurangzeb capitalnewspoint.com

27 جولائی کو کشمیر میں ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا.مریم اورنگزیب

راولپنڈی (سپیشل رپورٹر) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ 27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا، جو ووٹ مانگنے آئے اس سے پوچھنا اپنے صوبے میں کیا کرکے آئے ہو؟

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے راولپنڈی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی ترقی پاکستان کی ترقی سے جڑی ہے، نواز شریف نے 13 ویں ترمیم کے ذریعے کشمیریوں کو حقوق دیئے، نواز شریف نے جو بجٹ کشمیر کو دیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیر میں 100 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دیا، جیسے پنجاب میں مریم نواز نے ترقی کی مثال قائم کی اسی طرح کشمیر میں بھی ترقی ہو گی۔