ایران کی امریکا اور سعودی عرب کے عراق پر حملوں کی شدید مذمت، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار

تہران (ویب ڈیسک) ایران نے امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے عراق میں کیے گئے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں خطے میں کشیدگی بڑھانے اور جنگ کو وسعت دینے کی کوشش قرار دیا ہے ، ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل مغربی ایشیا میں کشیدگی کو ہوا دینا چاہتے ہیں جبکہ عراق پر حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور سعودی عرب کے حملے اشتعال انگیز اقدام ہیں اور ایسی سنگین خلاف ورزیوں کو برداشت نہیں کیا جا سکتا ، ایرانی وزارت خارجہ نے الزام عائد کیا کہ امریکا خطے میں جنگ کو مزید پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔