اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں، حکمرانوں کی ہٹ دھرمی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رہے ہیں ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ 27 ستمبر کے مارچ کی کال اپنی جگہ قائم ہے، 27 تاریخ کے مارچ پر تمام قیادت متفق ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ حکمران عدالتوں کے فیصلے تسلیم نہیں کر رہے، حکمران خود کو آئین اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے، اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج رات منعقد کیا جائے گا۔

