عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کردی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے کیس میں دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کر دی ، ذرائع کے مطابق عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کی گئی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف کمشنراسلام آباد کی طرف سے نظرثانی کی متفرق درخواست دائر کی گئی، جس میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کی تھی، جسے رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر واپس کردیا تھا ، بدھ کے روز سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا تاہم جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عمران خان کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کرکے انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔